بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرائسٹ چرچ، قومی کرکٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ نے لنکن یونیورسٹی کے انڈور ہال میں دوسرا ٹریننگ سیشن مکمل کیا۔

رپورٹس کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔

فاسٹ بالر نسیم شاہ بھی پریکٹس سیشن میں بالنگ کرتے نظر آئے، قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن چار گھنٹے تک جاری رہا۔

سہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

واضح رہے کہ سیریز میں پاکستان اب تک ناقابل شکست رہا ہے۔ قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

سہ فریقی سیریز کا تیسرا میچ گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان خلاف کھیلا گیا، جس میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.