بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایلون مسک کا مکیش امبانی سے مارکیٹ میں ٹکراؤ کا امکان

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اور بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کے براڈ بینڈ مارکیٹ میں آپس میں ٹکراؤ کا امکان ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے بھارت میں اپنی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز متعارف کروانے کے لیے اجازت مانگی ہے۔

اسپیس ایکس بھارت میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز متعارف کروانے کی اجازت کے لیے درخواست دینے والی تیسری کمپنی بن گئی ہے۔

اس سے قبل بھارت میں بھارتی گروپ اور ریلائنس جیو پہلے ہی اس شعبے  میں داخل ہو چکے ہیں۔

ایسی صورت حال میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان کمپنیوں کے درمیان مستقبل کی اس ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے مقابلہ شروع ہو جائے گا۔

البتہ کئی لحاظ سے یہ ٹکراؤ مقامی صارفین کے لیے بہتر  ہےکیونکہ بہت سی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت مؤثر ہیں لیکن کمیونیکیشن کے لیے مہنگی ہیں۔

 اس لیے امید کی جارہی ہے کہ یہ نئی سروس بھارتی صارفین کے لیے سستی اور کفایتی بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.