بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مارک زکربرگ کے فیس بک فالوورز کی تعداد کم کیوں ہونے لگی؟

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے فیس بک فالوورز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

مارک زکربرگ نے اپنے 119 ملین سےزائد فالوورز کو کھو دیا ہے جس کے بعد ان کے فالوورز کی تعداد 10ہزار سے بھی کم ہوگئی ہے۔

میٹا کے بانی کے علاوہ بھی فیس بک کے متعدد صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے فالوورز میں کمی آنے کی شکایت کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایک جلا وطن بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’فیس بک پر ایک سونامی میرے تقریباً اپنے 9 لاکھ فالوورز کو بہا کر لے گیا اور ساحل پر صرف 9 ہزار فالوورز باقی رہ گئے ہیں‘۔

رپورٹ کے مطابق، میٹا کے ترجمان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ’ہمیں معلوم ہے کہ کچھ لوگ اپنے فیس بک پروفائلز پر فالوورز کی تعداد میں کمی دیکھ رہے ہیں، ہم تمام چیزوں کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.