بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کامران ٹیسوری سے مراد علی شاہ کی ملاقات، گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات میں کامران ٹیسوری کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

دوران گفتگو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیلاب متاثرین کی جلد از جلد بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں میں قریبی رابطے کی اہمیت اور ضرورت سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ باہمی مشاورت سے صوبے کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومت کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے پل کا کردار ادا کروں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں اور گورنر سندھ باہمی صلاح ومشورہ سے صوبے کی تعمیر اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.