بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بنگلا دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلادیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

بنگلادیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی 12 رنز پر گر گئی، ٹم ساؤتھی نے مہدی حسن کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، کیویز نے بلیئر ٹکنر کی جگہ ایڈم ملن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ ڈیون کونوے، فن ایلن، گلین فلپس، مارک چیپمن، جیمز نیشم، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم ملن شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں مہدی حسن مرزا، افیف حسین، مصدق حسین، لٹن داس، یاسر علی،نور الحسن، تسکین احمد، حسن محمود، شریف الاسلام اورنجم الحسین شنٹو شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں ٹیموں کو پاکستان نے ہرایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.