بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی کوریا نے مزید 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، کورین میڈیا

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات جاری ہیں، کورین میڈیا نے آج دو بیلسٹک میزائل فائر کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جنوبی کوریا فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

جاپان نے بھی شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی تصدیق کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میزائل جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو سے ہوتا ہوا بحرالکاہل میں جا گرا، واقعہ میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا دو ہفتوں میں سات بیلسٹک میزائل فائر کر چکا ہے۔

رواں ہفتے شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا، میزائل کے جاپان کی حدود سے گزرنے پر جاپان نے شدید مذمت کی تھی۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربوں میں تیزی کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیار کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک اور نیوکلیئر میزائل تجربوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.