بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کینیڈا: قیامت خیز گرمی،برٹش کولمبیا میں 233 ہلاک

سرد ترین ملک کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے، اچانک اور غیر معمولی گرمی سے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جمعے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 233 ہو گئی۔

حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تاریخ میں پہلی بار سرد ترین علاقے میں درجہ حرارت 49 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے۔

کینیڈا کے صوبے وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور…

رپورٹس کےمطابق صرف برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں 69 اچانک اموات رپورٹ ہوئیں۔

حبس اور گھٹن سے دم توڑ جانے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار شامل ہیں۔

سرد ترین علاقوں میں گرمی سے ایئر کنڈیشنر کی مانگ بڑھ گئی۔

اوٹاوا؍ واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا کی شمال مغربی…

شدید گرمی سے نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے جبکہ گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت گزشتہ جمعے سے بڑھنا شروع ہوا تھا۔

کینیڈا میں مزید کئی روز تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.