بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بد فعلی کیس: ملزم عزیز کے 3 بیٹوں کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور کی سیشن کورٹ نے مدرسے کے طالب علم سے بد فعلی کے کیس کے مرکزی ملزم عزیزالرحمٰن کے 3 بیٹوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور پولیس نے لاہور کے علاقے صدر میں واقع مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمٰن اور طالب علم صابر شاہ کا طبی معائنہ کروا لیا ہے۔

دورانِ سماعت طالب علم سے بد فعلی کے ملزم عزیز الرحمٰن کے تینوں بیٹے لطیف الرحمٰن، وسیم الرحمٰن اور وصی الرحمٰن عبوری ضمانت ختم ہونے پر آج لاہورکی سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ طالب علم سے زیادتی کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ملزم مفتی عزیز اپنے 3 بیٹوں اور ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔

لاہور پولیس نے لاہور کے علاقے صدر میں واقع مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمٰن اور طالب علم صابر شاہ کا طبی معائنہ کروا لیا ہے۔

ملزم کے خلاف طالب علم صابرشاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم مفتی عزیز اور اس کے بیٹوں کو الگ الگ مقامات سے اتوار 20 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور میں طالبعلم سے بدفعلی کے جرم میں نامزد ملزم مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری کے لئے ٹاؤن شپ کے علاقے میں پولیس کا چھاپہ، ملزم پہلے ہی فرارہوگیا۔

لاہور کی مقامی عدالت نے ملزم کے تینوں بیٹوں لطیف الرحمٰن، حفیظ الرحمٰن اور وصی الرحمٰن کی آج 30 جون تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.