بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گھوٹکی: ڈاکوؤں سے مقابلہ، پولیس اہلکار شہید

گھوٹکی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

کراچی کے علاقے پاپوش نگر کی بنگش کالونی میں بھابھی کے قتل میں مطلوب ملزم نے اسلحے کے زور پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا، پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران ملزم مارا گیا۔

واقعہ گھوٹکی کے علاقے کچو بنڈی میں پیش آیا جہاں پولیس اور ڈاکوؤں میں ہونے والے مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

ایس ایس پی عمر طفیل کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے 1 ڈاکو زخمی ہوا ہے جسے اس کے دیگر ساتھی لے کر فرار ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی، ڈکیتی، پولیس مقابلے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی مزید نفری طلب کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مفرور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے شہید ہونے والے اہلکار کی لاش اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.