بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سمن آباد میں لوٹ مار کی CCTV فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے سمن آباد میں گزشتہ شب موبائل اور نقدی چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سمن آباد کے ایک مکان کے کھلے دروازے کے سامنے ایک اسٹریٹ کرمنل ماسک لگا کر کھڑا ہو جاتا ہے جو بظاہر کسی کا انتظار کرتا نظر آتا ہے۔

کراچی میں لاک ڈاؤن اور جگہ جگہ ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکو آزاد ہیں، مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں ہیں۔

اس دوران ایک اور شخص اس سے آکر ملتا ہے اور دونوں آپس میں بات کرتے ہیں، کہ گھر کے اندر سے ایک شخص برآمد ہوتا ہے اور اسی گھر کا دوسرا مکین بھی باہر سے گھر کی جانب آتا ہے۔

ابھی وہ دروازے میں ہی کھڑا ہوتا ہے کہ اس موقع پر ایک تیز رفتار بائیک پر ایک اور ملزم آتا ہے اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے پستول نکال کر گھر کے دروازے کی سمت بڑھتا ہے اور گھر کے دروازے میں موجود شخص سے اس کا موبائل چھین لیتا ہے۔

فوٹیج میں شاپنگ کے لیے آنے والی فیملی کو گاڑی پارکنگ میں لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کار میں خاتون اور بچے بھی موجود تھے۔

اسی وقت پہلے سے موجود دو اسٹریٹ کرمنلز میں سے ایک آگے بڑھتا ہے اور جس شخص سے موبائل چھینا جا چکا ہوتا ہے اس کی تلاشی لیتا ہے پھر اس کے ساتھ گھر میں موجود شخص کی جیب سے بھی سامان اور نقدی وغیرہ نکال لیتا ہے۔

یوں یہ واردات انجام دے کر تینوں اسٹریٹ کرمنلز اپنی دو موٹر سائیکلوں پر بڑے آرام سے فرار ہو جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.