بلوچستان میں لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے مسافر کوچ کے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا مقدمہ مسافر کوچ مالکان کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں کوچ مالکان ظہور اور منظور احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں پولیس تھانہ بیلہ میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اقدام قتل، غفلت، غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ اور جان خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مالکان نے تکنیکی خرابی کے باوجود ڈرائیور کو گاڑی روانہ کرنے کی ہدایت کی۔
ایک مسافر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی تکنیکی خرابی کے باعث بار بار ہچکولے کھاتی رہی، بار بار گاڑی کو ٹھیک کرنے کا کہتے رہے، ڈرائیور نے مالک کو موبائل فون پر آگاہ کیا تو مالک نے سفر جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.