منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

کلیم اللّٰہ نے کمبوڈیا کیخلاف کامیابی کو خوش آئند قرار دے دیا

پاکستان کے اسٹار فٹبالر کلیم اللّٰہ نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کی کمبوڈیا کے خلاف کامیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا پہلے کمبوڈیا میں میچ ڈرا کرنا اور اب اپنے ملک میں فتح حاصل کرنا خوشی کی بات ہے۔

کلیم اللّٰہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں کافی چیلنچز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو ایک صفر سے شکست دے تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.