بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

کراچی: دستی بم حملے میں زخمی ہونے والی بچی دم توڑ گئی

کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ شب دستی بم حملے میں زخمی ہونے والی بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت 10سالہ عتیقہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے دھماکا کریکر پھینکنے سے ہوا۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ دستی بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب لیاری کی بہار کالونی میں دستی بم حملے سے خاتون جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی امجد حیات کے مطابق ابتدائی شواہد سے معلوم ہوا کہ دھماکا کریکر پھینکنے سے ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.