منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

کمبوڈیا کو ہراکر پاکستان پہلی بار فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا

پاکستان فٹ بال میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، پہلی بار قومی ٹیم نے فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر ز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پہلے راؤنڈ کا دوسرا لیگ پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے اپنے سے 20 درجے بہتر ٹیم کا جم کر مقابلہ کیا۔ اٹیکس بھی کیے اور قومی ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں کا کھیل بھی شاندار رہا۔

پاکستان کے اسٹار فٹبالر کلیم اللّٰہ نے ورلڈ کپ…

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا، دوسرے ہاف کے 24 ویں منٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو موقع مل گیا جس کا ہارون حامد نے بھرپور فائدہ اُٹھایا اور شاندار لیفٹ کک سے گیند کو حریف کے جال میں پہنچادیا۔

بقیہ وقت میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نہ صرف عمدہ دفاع کیا بلکہ وقفے وقفے سے کمبوڈیا کے گول پر حملے بھی کیے، میچ ایک۔صفر سے پاکستان کی جیت پر ختم ہوا جس سے پاکستان فٹ بال کی نئی تاریخ بن گئی۔

فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.