منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل فلسطین تنازع: اردن کی سربراہی میں چار ملکی اجلاس کل ہوگا

اسرائیل فلسطین تنازع کے حل پر مشاورت کے لیے اردن کی سربراہی میں امریکی، فلسطینی اور مصری رہنماؤں کا چار ملکی اجلاس بدھ کو ہوگا۔

اردنی میڈیا کے مطابق اردن میں منعقدہ اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن سمیت مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور فلسطین کے صدر محمود عباس شرکت کریں گے۔

اجلاس میں غزہ جنگ کے خطے پر خطرناک اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اسرئیل فلسطین تنازع کا سیاسی حل تلاش کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.