بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

عرفان صدیقی کا منفی قیاس آرائیاں کرنے والوں کو انتظار کرنے کا مشورہ

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے منفی قیاس آرائیاں کرنے والوں کو تھوڑا انتظار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ منفی قیاس آرائیاں کرنے والے تھوڑا انتظار کرلیں، نواز شریف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اور عدالتوں میں سیکڑوں پیشیاں بھگتی ہیں۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے، نواز شریف انشاء اللّٰہ وطن واپس پہنچ کر تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.