محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی پر شدت والا تھنڈر سیل برس رہا ہے، یہاں ایک کے بعد ایک تھنڈر سیل بن رہے ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 45 ملی میٹر تک بارش ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بننے والے تھنڈر سیل سے 33 ملی میٹر سے زائد کی بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ رات 12 بجے تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ رات دیر تک یا پھر صبح سویرے بھی بارش متوقع ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ حالیہ اسپیل کچھ وقفے کے بعد کل پھر برس سکتا ہے، زیریں علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
Comments are closed.