بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق صدر ممنون حسین کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا

سابق صدر ممنون حسین کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں شاہد خاقان عباسی، محمد زبیر،احسن اقبال، اور وقار مہدی سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماوں کی شرکت،، ممنون حسین سرطان کے باعث گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

سابق صدر ممنون حسین کو ڈیفنس فیز ایٹ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ ڈیفنس میں واقع مسجد سلطان میں ادا کی گئی، جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر ، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

ارسلان ممنون کا کہنا ہے کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سابق صدرِ مملکت ممنون حسین گزشتہ روز علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور 2 ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

ممنون حسین نے سوگواران میں بیوہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں، وہ پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013ء سے 2018ء تک صدرِ مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.