بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاداب خان انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھے مقابلے کیلئے پرامید

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف اچھے مقابلے کے لیے پرامید ہیں۔ 

شاداب خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھا مقابلہ ہو گا۔

ون ڈے سیریز میں تین صفر سے شکست کے بعد قومی ٹیم کا اگلا امتحان انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ محمد حفیظ جیسے سینئر کھلاڑی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ اُن سے ماضی جیسی اچھی بولنگ نہیں ہوئی لیکن اب وہ ردھم میں آ گئے ہیں اور اچھی پرفارمنس کے لیے پراُمید ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.