بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر، پاکستان اور روس میں معاہدہ

پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ ہوگیا۔ 

وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی سے لاہور تک تقریباً 1100 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزارت توانائی نے بتایا کہ اس معاہدے پر پاکستان کے سیکریٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود نے دستخط کیے جبکہ روس کی جانب سے وزات توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔

وزات توانائی کے مطابق تقریب میں وزیر توانائی حماد اظہر، وزارت پٹرولیم اور روس کی وزارت توانائی کے نمائندوں کی شرکت کی۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا، آج تکنیکی تعاون کے لیے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

ا نھوں نے کہا کہ منصوبے پر ڈھائی ارب ڈالر لاگت آئے گی اور یہ 2023 تک مکمل ہوگا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس اسٹریم لائن اہم منصوبہ ہے۔

ا نھوں نے بتایا کہ مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے کا کام کریں گی، جبکہ اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کا سامان روس سے آئے گا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن کے ٹیرف کا تعین اوگرا کرے گا، گیس پائپ لائن کی تعمیر سے پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس کی ترسیل ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معاہدے سے دونوں مملک کےدرمیان معاشی اور توانائی شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔

اس موقع پر روسی وفد کا کہنا تھا کہ شمال سے جنوب گیس پائپ لائن پاکستان کے لیے اہم منصوبہ ہے، یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی اور توانائی سیکیورٹی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.