بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کل سے آغاز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کل سے آغاز ہورہا ہے، دونوں ٹیمیں ناٹنگھم میں پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی، قومی کرکٹرز نے میچ سے ایک روز قبل بھرپور پریکٹس کی۔

ون ڈے سیریز میں تین۔صفر سے شکست کے بعد قومی ٹیم کا اگلا امتحان انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے۔ 

مختصر ترین فارمیٹ میں گرین شرٹس نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی، سنیئر بیٹسمین محمد حفیظ نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے ناٹنگھم میں بھرپور پریکٹس کی، نیٹ پر بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور زور لگایا۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کی فل اسٹرینتھ ٹیم میدان میں اترے گی۔

کپتان مورگن سمیت 9 اہم کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.