کراچی کے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں واقع ایک گھر کے اندر نامعلوم ملزمان نے گھس کر فائرنگ کی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت امان خان کے نام سے کی گئی ہے۔
مقتول امان خان کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.