بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیریوں کو خوشیاں کیسے ملیں ؟؟

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم کوٹلی لائنز کے کپتان کامران اکمل کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی وجہ سے کشمیریوں کو خوشیاں ملی ہیں۔

کامران اکمل کا کہنا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا ہونا خوش آئند ہے اس وقت کوئی بڑا ایونٹ ہونا کشمیریوں کے لئے بہت ضروری تھا اور اب یہ بڑا ایونٹ کرکٹ اور کے پی ایل کی صورت میں ہوا ہے جو کہ بہت اچھا ہےاس کے پی ایل کی وجہ سے کشمیریوں کو خوشیاں ملی ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جنہیں انتظامیہ دور کرے گی لیکن ایونٹ کا ہونا غیر معمولی بات ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب کے پی ایل کو انٹر نیشنل لیگ کے طور پر لیا جا رہا ہے۔

مظفر آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں میرپور رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 211 رنز بنائے تھے

کامران اکمل نے کہاکہ امید ہے آئندہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہوں گے اور قومی ڈیوٹی کے بعد قومی کرکٹرز کے آنے سے لیگ کا امپیکٹ مزید بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی کشمیری کھلاڑیوں کو اپنے تجربے سے آگاہ کر رہے ہیں جس سے انہیں ضرور فائدہ ہو گا، وکٹ کیپر بیٹسمین بھی مظفر آباد کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے اور کہاکہ مظفر آباد دنیا کے خوبصورت گراؤنڈز میں سے ایک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.