بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز 14 اگست کو کھلے رہیں گے

اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز 14 اگست کو کھلے رہیں گئے ،تاہم 9 اور 10 محرم کو تمام ویکسی نیشن مراکز بند رہیں گے ۔

محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد کے مطابق ویکسی نیشن مراکز پر 14 اگست کو سرکاری تعطیل نہیں ہوگی، تمام ویکسی نیشن مراکز اور ماس ویکسی نیشن سینٹر میں معمول کے مطابق ویکسی نیشن کا عمل جارہی رہے گا ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 934 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 102 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 376 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق محرم کی سرکاری چھٹیوں کے باعث اسلام آباد کے تمام ویکسین نیشن مراکز 9 اور 10 محرم کو بند رہیں گے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.