بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے مختلف علاقوں میں بحال ہونے والی بجلی دوبارہ معطل

کراچی کے مختلف علاقوں میں بحال ہونے والی بجلی دوبارہ معطل ہونا شروع ہوگئی۔

نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال اور صدر کے مختلف علاقوں میں دوبارہ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

الفلاح سوسائٹی بلاک ای، کھارادر، لیاری اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی بجلی کی فراہمی دوبارہ معطل ہوگئی ہے۔

کراچی سمیت صوبۂ سندھ اور ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

اس سے قبل شہر میں بجلی کی بحالی سے متعلق کےالیکٹرک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں بجلی بحال کرنے کا عمل جاری ہے، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متحرک ہیں۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک تنصیبات، اسپتالوں کی بجلی بحال کی جا چکی ہے، نارتھ ناظم آباد، بفر زون اور بلوچ کالونی میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ نرسری، کے ڈی اے اسکیم اور ڈیفنس میں بھی بجلی بحال کی جا چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.