بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان کی جیلوں میں 60 قیدی سزائے موت کے منتظر

بلوچستان کے محکمہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کی جیلوں میں 60 قیدی سزائے موت کے منتظر ہیں۔

بلوچستان کے 5 قیدیوں کی رحم کی آخری اپیلیں آرمی چیف کے پاس ہیں۔

محکمہ جیل حکام کے مطابق سزائے موت کے 29 قیدیوں کی نظرثانی کی درخواستیں بلوچستان ہائیکورٹ میں ہیں۔

19 قیدیوں کی نظرثانی درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، 7 قیدیوں کی رحم کی آخری اپیلیں صدر مملکت کے پاس ہیں۔

محکمہ جیل حکام نے مزید بتایا کہ مچھ جیل میں آخری پھانسی 28 جولائی 2016 کو دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.