بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صائم ایوب پہلا فرسٹ کلاس سیزن کھیلنے پر خوش

سندھ کی ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو سیزن کھیلنے پر خوشی سے نہال ہوگئے۔  

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں صائم کا کہنا تھا کہ اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو سیزن میں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں تینوں فارمیٹس میں اسٹرائیک ریٹ اہم ہوتا ہے۔ 

اپنے کھیلنے کے انداز پر بات کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ مجھے غیرمعمولی شاٹس کھیلنے کا شوق ہے۔

انہوں نے فرسٹ کلاس میچ میں اپنے تجربے سے متعلق کہا کہ ڈریسنگ روم میں سینئر کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.