بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں نئے نوسرباز گروہ کا انکشاف

کراچی میں شہریوں سے پیسے ہتھیانے کے حوالے سے نئے نوسرباز گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

انچارج کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجہ عمر خطاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گروہ فون پر کسی قریبی رشتہ دار کی پولیس کے ہاتھوں اٹھانے کی اطلاع دیتا ہے اور پھر رہائی کے عوض بھاری رقم طلب کی جاتی ہے۔

راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی رونے کے انداز میں مدد بھی طلب کرتا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ ایسی صورتحال میں شہری جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں اور متعلقہ رشتہ دار کو فون کر کے تصدیق کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ شہری بھی احتیاط کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.