بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جام شورو میں سیلاب متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا

مختلف علاقوں سے جام شورو آنے والے سیلاب متاثرین کو کھانا، پانی اور دیگر ضروری اشیاء نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سیلاب متاثرین نے شکوہ کیا ہے کہ نہ سر پر چھت رہی نہ دو وقت کا کھانا مل رہا ہے۔ بچے بھوک سے بلکنے لگے جبکہ حاملہ خواتین کے لیے موجودہ صورتحال ایک کٹھن امتحان بن گئی ہے۔

دوسری جانب مٹیاری میں سیلاب متاثرین نے 8 سالہ بچے کی موت پر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تمام صوبوں سے ملکر مشاورت کریں گے، وفاقی حکومت سندھ میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

دھرنا دینے والے سیلاب متاثرین نے کہا ہے کہ گھر ڈوبنے کے بعد ہم سڑکوں پر ہیں اور بچے بیمار ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.