بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انسداد دہشتگردی عدالت کا وفاقی وزیر داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری

ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمے میں دو ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے مقدمے میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، چیئرمین نادرا اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے تمام حکام کو پیر 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے تھانہ گدائی کے زیرسماعت مقدمے میں ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نثار درانی ممبر الیکشن کمیشن رہنے کا اہل نہیں، عدالت تعیناتی غیر آئینی قرار دے۔

وفاقی وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ نے فرائض میں غفلت برتی، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

نوٹس کے مطابق چیئرمین نادرا اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے بھی عدالتی حکم کی پاسداری نہیں کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.