بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آنجہانی ملکہ برطانیہ نے اپنے 70 سالہ اقتدار میں کتنی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا؟

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنے 70 سالہ دورِ اقتدار میں پاکستان کا دو مرتبہ دورہ کیا۔ ملکہ نے اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے ہمراہ پہلی مرتبہ یکم سے 16 فروری 1961 تک پاکستان کا دورہ کیا اور وہ کراچی، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور شمالی علاقوں میں گئیں۔

کراچی پہنچنے پر اُن کا استقبال صدر ایوب خان نے گرم جوشی سے کیا۔ آزادیِ پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر ملکہ برطانیہ اکتوبر 1997 میں پاکستان کے دوسرے دورے پر آئیں۔

اسلام آباد میں پارلیمان سے خطاب میں اُنہوں نے پاکستان اور بھارت کو باہمی اختلافات ختم کرنے پر زور دیا۔

اُس دوران وہ فیصل مسجد بھی گئیں جہاں اُنہوں نے احتراماً سر پر اسکارف اوڑھا اور جوتے اُتار کر اندر گئیں۔ 

اپنے 6 روزہ دورے میں اُنہوں نے اُس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف، اپوزیشن لیڈر بےنظیر بھٹو اور صدر فاروق لغاری سے ملاقاتیں کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.