بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بکنگھم پیلس، دنیا بھر سے آئے سربراہان مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ

ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شریک عالمی رہنماؤں کو بکنگھم پیلس میں شاہ چارلس کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔

استقبالیے میں وزیراعظم شہباز شریف، امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے بھی شرکت کی۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ 19 ستمبر کو تدفین کے ساتھ مکمل ہوگا، ملکہ کی آخری رسومات کے اجتماع کو دہائیوں کا بڑا اجتماع قرار دیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی شرکت کی۔

عرب ممالک سمیت دنیا بھر سے آنے والے سربراہان مملکت بھی بکنگھم پیلس آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.