کراچی میں شہریوں سے پیسے ہتھیانے کے حوالے سے نئے نوسرباز گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔
انچارج کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجہ عمر خطاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گروہ فون پر کسی قریبی رشتہ دار کی پولیس کے ہاتھوں اٹھانے کی اطلاع دیتا ہے اور پھر رہائی کے عوض بھاری رقم طلب کی جاتی ہے۔
راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی رونے کے انداز میں مدد بھی طلب کرتا ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ ایسی صورتحال میں شہری جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں اور متعلقہ رشتہ دار کو فون کر کے تصدیق کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ شہری بھی احتیاط کریں۔
Comments are closed.