بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سپلائی جہاز کو ساحل پر پھنسے 50 گھنٹے ہو گئے

کراچی کے ساحل پر سپلائی جہاز 50 گھنٹوں سے پھنسا ہوا ہے، سپلائی شپ عملہ اتارنے ہانگ کانگ سے پاکستان پہنچا تھا۔

سی ویو کے ساحل پر مال بردار بحری جہاز پھنس گیا،کراچی پورٹ ٹرسٹ( کے پی ٹی) کلفٹن کے ساحل پر لگنے والے کارگو جہاز کو نکالنے کا کام شروع نہ کرسکی۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کےپی ٹی) کے ذرائع کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسنے والا جہاز 10 سال پرانا ہے اوراسے نقصان نہیں ہوا ہے۔

کراچی کے سی ویو ساحل پر پاناما کا کنٹینر سے لدے جہازشاید طویل عرصہ پھنسا رہے۔

کے پی ٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کم گہرے پانی کے ٹگ جہاز کو نکال سکتے ہیں، تاہم پاکستان کے پاس کم گہرے پانی کے ٹگ پشرر نہیں ہیں۔

کراچی کے ساحل پر پھنسے کارگو جہاز کو نکالنے کا کام اب تک شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔

کے پی ٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاز کے مالک کو ٹگ پشرر کا انتظام کرنا ہو گا، عالمی قوانین کے تحت یہ جہاز کے مالک کی ذمے داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.