بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے ڈائریکٹر برطرف

ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کے ڈائریکٹر کینٹارو کوبایاشی کو افتتاحی تقریب سے محض ایک روز قبل عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

برطرفی کی وجہ کینٹارو کوبایاشی کا ہولوکاسٹ سے متعلق ایک بیان ہے جو انہوں نے 1998  میں اپنے ایک کامیڈی شو کے دوران دیا تھا۔

میکسیکو کے بیس بال حکام نے اعلان کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے لیے روانہ ہونے سے کچھ دن قبل ہی دو کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کینٹارو کوبایاشی کی اچانک برطرفی کا اعلان کیا گیا۔

کوبایاشی جاپان کے معروف کامیڈین ہیں اور سن 1998میں انہوں نے اپنے ایک کامیڈی شو کے دوران ہولوکاسٹ پر ایک طنز کیا تھا۔

کوبایاشی نے اپنے ماضی میں دیے گئے متنازع بیان پر معذرت بھی کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں کامیڈی شو کے دوران میری جانب سے کہا گیا فقرہ انتہائی غیر مناسب تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.