بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قربانی کا گوشت لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کی مفید ٹپس

عیدالضحیٰ کے دن ہر خاتون اس بات پر پریشان دکھائی دیتی ہے کہ کس طرح گوشت کو محفوظ کیا جائے تاکہ قربانی کا گوشت لمبے عرصے تک استعمال میں لایا جا سکے۔

گھر میں جانور کی قربانی، دوست احباب اور رشتہ داروں کی جانب سے ملنے والے قربانی کے گوشت کو محفوظ کرنا اور مستقبل میں اس گوشت کو کھانے کے قابل بنائے رکھنا ہر خاتون خانہ کے لیے چیلنج سے کم نہیں ہے اور جب آپ کے ہاں فریج کی سہولت موجود نہ ہوتو یہ یہ کام مشکل ترین ہو جاتا ہے۔

بڑی عید کے دوسرے دن تقریباً ہر گھر میں چانپیں ہی بنائی جاتی ہیں، کوئی ان سے بنی بریانی کھانا پسند کرتا ہے تو کوئی اِنہیں گرلنگ، پین برائلنگ، بیکنگ، فرائنگ کر کے یا نان، روٹی کے ساتھ بنا کر کھانا پسند کرتا ہے، اس عید بنائیں مزیدار چانپیں ان نئی ترکیبوں کے ساتھ اور گوشت سے ہوں صحت مندانہ طریقے سے لطف اندوز۔

دنبے کا گوشت تاثیر میں گرم اور ذائقہ دار ہونے کے ساتھ صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، یہ آئرن کی کمی پوری کرنے کے ساتھ قوتِ مدافعت بھی بڑھاتا ہے، دنبے کے گوشت کو مناسب مقدار میں کھانا انسان کی مجموعی صحت کے لیے بہتر قرار دیا جاتا ہے۔

متوسط اور امیر گھرانوں میں نہ صرف بڑے فریج بلکہ ڈیپ فریزرز بھی ہوتے ہیں، ان میں جتنا چاہیں قربانی کے گوشت کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق محفوظ کیا جاسکتا ہے، فریج اور فریزرمیں قربانی کے گوشت کو محفوظ رکھنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ دو ماہ تک گوشت کو فریزر یا فریج میں محفوظ رکھا جاسکتا ہے، اسی طرح فریج کے درجہ حرارت کو بار بار کم یا زیادہ کرنے سے گریز کریں اس سے گوشت کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

چند گھرانوں میں گوشت بھون کر یا فرائی کر کے رکھ لیا جاتا ہے تا کہ چند دنوں تک اس گوشت کو قابل استعمال رکھا جاسکے، اسی طرح گوشت کو کباب کی شکل میں خشک کر کے رکھنے کا طریقہ بھی بہتر رہتا ہے، خشک کباب تقریبا 4 تا 6 ماہ تک خراب نہیں ہوتے ہیں۔

ماہرینِ اغذیہ کے مطابق ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ ایک سوگرام گوشت استعمال کرنا چاہیے، کیوں کہ ایک سو گرام گوشت میں تقریباً 143 کیلوریز، 3 سے 5 گرام چکنائی، 26 گرام پروٹین اور کئی وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔

بڑی عید یعنی کے بکرا عید پر خواتین کا کام بڑھ جاتا ہے اور اُن کی ذمے مزے مزے کے پکوان بنانے اور مہمانوں کی واضع کرنا آتی ہے، اس بڑی عید پر گوشت کو لذیذ بنانے سے متعلق پریشان نہ ہوں بلکہ مندرجہ ذیل دی گئی ریسیپیز پر عمل کرتے ہوئے اپنا دسترخوان سجائیں اور ڈھیروں تعریفیں لوٹیں۔

قربانی کے گوشت کو پارچوں کی شکل میں کاٹ کر لہسن ادرک اور نمک لگا کر سورج کی روشنی میں خشک کرنے کا طریقہ کار بھی بہت زیادہ محنت طلب ہے جس میں خواتین کو مکمل طور پر مصروف رہنا پڑتا ہے۔

گوشٹ محفوظ کرنے کی مفید اور آسان ٹپس:

عید سے دو یاتین دن قبل اپنے فریج اور فریزر کی صفائی کرلیں، فالتو اشیا کو ہٹا دیں، فریزر کی کی صفائی کرتے ہوئے اس پر المونیم یا باریک پلاسٹک بچھا دیں تا کہ گوشت کے پیکٹس فریزر کی سطح پر نہ چپک سکیں اور فریزر کی دیواروں پر گلیسرین لگادیں اس سے جمی برف نکالنے میں آسانی ہوگی۔

اگر آپ کے پاس فریج کی سہولت موجود ہے تو پہلے گوشت کا اندازہ لگا لیں کہ فریج یا فریزر میں کتنے کلو گوشت کو رکھا جاسکتا ہے اس کے مطابق ان میں گوشت رکھنے کی تیاری کریں۔

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ قربانی کا گوشت فوری طور پر نہ پکائیں بلکہ 2 گھنٹے رکھنے کے بعد پکائیں۔

قربانی کے گوشت کو فریزر اور فریج میں رکھنے میں تاخیر نہ کریں، فریج سے باہر دو گھنٹے تک گوشت کو چھوڑے رکھنے پر بیکٹریا کا حملہ ہوسکتا ہے، اس سے گوشت خراب ہوسکتا ہے۔

گوشت کے مقابل دالیں زیادہ عرصہ تک اس لیے محفوظ رہ سکتی ہیں کیونکہ ان میں پانی یا تو کم ہوتا ہے یا پھر نہیں ہوتا، گوشت میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے، بہتر یہی ہے کہ گوشت کو کپڑے سے خشک کرلیں پھر فریج میں پلاسٹک کی تھیلیوں میں اچھی طرح بند کر کے رکھیں۔

اگر آپ فریزر میں گوشت رکھتی ہیں تو اس میں دیگر پھل اور سبزیاں نہ رکھیں کیونکہ گوشت کی بساند سے یہ چیزیں خراب ہوسکتی ہیں۔

گوشت کو فوری فریزر میں رکھنے سے بیکٹریا نشونما نہیں پاتے، جس سے گوشت چند دنوں تک قابل استعمال رہتا ہے۔

گوشت سے لگی چربی کو نکال دیں اور اسے پلاسٹک کی تھیلی یا المونیم بیگ میں اچھی طرح پیک کر کے رکھیں، گوشت کے ساتھ جتنی چربی کم رہے گی اتنا ہی گوشت محفوظ رہے گا۔

آلو بخارا ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز…

املی کا استعمال زمانہ قدیم سے بطور غذا اور علاج کیا جا رہا ہے اسے اکثر کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے بھی کا استعمال میں لایا جاتا ہے، کھانوں کا ذائقے بڑھانے کے علاوہ املی میں وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، میگنیز اور غذائی فائبر بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

گوشت کے بجائے اس کا قیمہ بھی بنا کر محفوظ کیا جاسکتا ہے، اگرکباب بنالیے جائیں تو زیادہ بہتر رہتا ہے ۔

قربانی کے فوری بعد گھروں میں کلیجی، گردے بنانے کا رجحان عام ہوتا ہے، پکانے سے قبل کلیجی کی صحت کی جانچ کریں یہ دیکھ لیں کہ کہیں کلیجی میں سوراخ، یا کو ز خم تو نہیں ہے، کلیجی کا رنگ تبدیل تو نہیں ہوا ہے اگر ایسا کچھ دکھائی دے تو اس کلیجی کو نہ پکائیں کیونکہ اس سے فوڈ پوائزننگ کی شکایت ہوسکتی ہے۔

قربانی کے دوران سب سے اہم اور توجہ طلب بات یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کو اخبار کے کاغذ میں لپیٹ کر تقسیم نہ کریں اور نہ ہی رکھیں کیونکہ سیاہی میں سیسہ کا جُز شامل ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

خالی پیٹ گرم پانی پینا بے انتہا فوائد کا حامل ہے، اگر کہا جائے کہ گرم پانی مجموعی جسمانی صحت کے لیے دوا کی حیثیت رکھتا ہے تو ایسا کہنا غلط نہ ہوگا، گرم پانی پینے سے صحت پر سو فیصد مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

گوشت انسانی غذا کا ایک اہم حصہ ہے جس کے استعمال سے بنیادی جز پروٹین سمیت متعدد منرلز بھی حاصل ہوتے ہیں، ماہرین کی جانب سے صحت برقرار رکھنے کے لیے غذا میں زیادہ سبزیاں، پھل اوردالوں کو اہمیت دینا تجویز کیا جاتا ہے مگر گوشت کی اپنی ہی افادیت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

قربانی کا گوشت اور چند احتیاطی تدابیر:

گوشت پکاتے وقت کم سے کم تیل یا گھی استعمال کریں۔ ادرک، لہسن، ہلدی، اور گرم مسالے ضرور شامل کریں، ایک وقت میں ساٹھ سے سو گرام گوشت کھایا جا سکتا ہے۔ 

گوشت کے ساتھ سبزیوں کا سلاد ضرور استعمال کریں کہ یہ فائبر فراہم کرتا ہے، تو اس کے کھانے سے قبض کی شکایت بھی نہیں ہوتی۔

گوشت کے ساتھ لیموں کا استعمال خاص طور پر کیا جائے، کیوں کہ لیموں، گوشت میں موجود فولاد کو جسم میں جذب ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ 

عید کے ایّام میں اور اس کے بعد بھی کئی روزتک گوشت کے کئی طرح کے مرغوب اور پسندیدہ پکوان بنائے جاتے ہیں، ایسے میں ان لذیذ اورمزے دار کھانوں سے ہاتھ روکنا قدرے مشکل ہو جاتا ہے، تو یہ گوشت کے پکوان ضرور کھائیں لیکن اعتدال کا راستہ اختیار کریں ۔

طبی ماہرین کی جانب سے ہر فرد کو اینٹی آکسیڈنٹ غذائیں اور ڈیٹاکس واٹر کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ انسانی مجموعی صحت، جسمانی اعضا کی صفائی کے لیے نہایت ضروری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ذبان کے چسکے کے لیے جو بھی مضر صحت غذا یا مشروب پیا جاتا ہے اس کے منفی اثرات سے حتی الامکان بچا بھی جا سکے۔

اس موقعے پر گوشت کے ساتھ سبزیوں، پھلوں کا استعمال بھی بےحدضروری ہے تاکہ غذا میں توازن برقرار رہے، بالخصوص ذیابطیس، بلڈپریشر اور امراضِ معدہ کے مریض گوشت اور مرغّن کھانوں کے استعمال میں زیادہ احتیاط برتیں۔ 

ذیابطیس کے مریض اگر کھانے میں زیادتی کر جائیں تو بہتر ہوگا کہ کچھ دیر کے لیے تیز رفتاری سے چلیں تاکہ خون میں شوگر کی مقدار معمول پر آجائے۔ 

بُلند فشارِخون اور معدے کے السر میں مبتلا افراد تلا ہوا گوشت کھانے کے بجائے کوئلوں پر بُھون کر یا اُبال کر استعمال کریں۔ 

ہائی بلڈ پریشر کے مریض نمک کم سے کم استعمال کریں اور کچھ دیر آرام بھی کرلیں ۔ 

تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود اگر طبیعت میں کوئی خرابی محسوس ہو تو اپنے معالج سے رجوع کریں ۔

ایکنی، کیل مہاسوں سے متاثرہ جلد کی صفائی اور اس کی دیکھ بھال کرنے سے اس مسئلے میں کافی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے جبکہ چند مفید گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہوئے دانوں کی افزائش اور اس کے نتیجے میں بننے والے بد نما داغ دھبوں سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

علاوہ ازیں، عام دِنوں میں بھی سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے مگر عید کے موقعے پر تو لازماً سبز چائے کا استعمال کیا جائے کہ یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ 

عید الاضحی پر بطور خاص اس بات کا خیال رکھیں کہ کھانا وقت پر کھا لیا جائے کیوں کہ گوشت دیر سے ہضم ہوتا ہے اور وقت بے وقت یا زائد کھانے سے نظامِ انہضام خرابی کا شکار ہو سکتا ہے۔

کھانے کے معاملے میں وقت کی پابندی نہ کرنے کی عادت بعض اوقات صحت کے لیے خاصی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.