بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہماری لیبارٹریز آڈٹ کا WHO کا منصوبہ خود پسندانہ ہے: چین

چین نےعالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کا چینی لیبارٹریز کا آڈٹ کرنے کا منصوبہ خود پسندانہ قرار دے دیا۔

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات کے ساتھ ساتھ ایکٹیو اور تشویشناک حالت کے مریضوں میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے۔

چینی نائب وزیرِ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ابتداء سے متعلق تحقیق کے لیے ڈبلیو ایچ او کی چینی لیبارٹریز پر تحقیق کا منصوبہ سائنس کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی تجویز سے انتہائی حیر ت زدہ ہوں، عالمی ادارۂ صحت کی یہ تجویز عقل سے ماورا اور سائنس سے دور ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، جس سے ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

چینی نائب وزیرِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس کی ابتداء سے متعلق دوسرے مرحلے کی تحقیق میں چینی لیبارٹیز پر تحقیق کی تجویز پیش کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.