کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان آج سندھ حکومت کے خلاف ریلی نکالے گی۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج کی ریلی حکومت سندھ کے شہری علاقوں سے زیادتی، ناانصافی کے خلاف نکالی جا رہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آج دوپہر نکالی جانے والی ریلی کا استقبالیہ کیمپ ایکسپو سینٹر پی آئی اے پلانیٹیریم کے سامنے لگایا جائے گا اور ریلی براستہ کار ساز روڈ شارع فیصل سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر ختم ہوگی۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ریلی کے اختتام پر پارٹی کے رہنما خطاب کریں گے، یہ ریلی حقوق کیلئے کارکنان کے احتجاج کا نقطہ آغاز ہے۔
ایم کیو ایم ذرائع نے کہا ہے کہ ریلی کے اختتام پر رہنما اہم اعلانات بھی کریں گے۔
Comments are closed.