بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ایکسپو سینٹر، رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی گئی

شہر قائد کراچی میں واقع ایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں رجسٹریشن اور ویکسینیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے  اپنے ملازمین کو ایکسپو سینٹر ویکسینیشن کے لیے آنے والے عوام کی رجسٹریشن کا کام سونپ دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے ایکسو سینٹر میں 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ایکسپو ہال سے نکال دیا ہے۔

اس دوران ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی جانب سے مزاحمت کی گئی، مظاہرین نے  واجبات کی ادائیگی کے لیے نعرے بھی لگائے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے ماس ویکسینیشن سینٹر، ایکسپو سینٹر میں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔

کنٹریکٹ ملازمین  کی جانب سے عوام کی رجسٹریشن روک دی گئی تھی جس سے ویکسین لگنے کا عمل بھی متاثر ہوا تھا۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر احتجاج کیا تھا ، احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔

یاد رہے کہ ایکسپو سینٹر میں 300 کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر معمور ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.