بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صرف عید کے دن کورونا ویکسینیشن بند رہے گی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں صرف عیدالاضحیٰ کے دن کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہیں ہوگی۔

عید کی تعطیلات کے دوران ویکسینیشن سے متعلق این سی او سی کا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت عید کی چھٹیوں کے دوران ویکسینیشن سینٹر صرف 1 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزراتِ صحت کے حکام کے مطابق صرف عید کے روز ویکسی نیشن بند رہے گی، عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسی نیشن جاری رہے گی۔

این سی او سی نے ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا ہے، دوسری خوراک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک اِن کردی گئی ہے ۔

وزراتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ ویکیسن کی دوسری خوراک کے دن میں کمی کر دی گئی ہے، سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دن کے بعد لگا سکیں گے۔

وزراتِ صحت کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سائنو ویک کی دوسری خوراک اب 28 دن کے بعد لگا سکیں گے۔

وزراتِ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.