بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ، شرح 20 فیصد سے زائد

کراچی میں کوونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیس مثبت آنے کی شرح 20 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 5 ہزار 6 سو 50 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 1 ہزار 149 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک کُل 22 ہزار 760 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہو چکی ہے۔

حیدرآباد میں کورونا وائرس کی شرح 6 اعشاریہ 88 فیصد ریکارڈ کی گئی، یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 887 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 61 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 3 لاکھ 12 ہزار 570 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 40 لاکھ 92 ہزار 71 ہو گئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر 1 ہزار 466 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبے بھر میں وائرس کی مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.