بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سال 21-2020ء: بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 4 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا

مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کا کہنا ہے کہ مالی سال 21-2020ء میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 4 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 40 فیصد کم ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال حکومتی تمسکات میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا۔

سال 21-2020ء نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 11 فیصد کم ہو کر 2 ارب 5 کروڑ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے معاشی کیفیت پر مالی سال 2021…

مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ مالی سال براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری 29 فیصد کم ہو کر 1 ارب 89 کروڑ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 21-2020ء میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری 175 فیصد اضافے سے 21 کروڑ ڈالر ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.