منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

کراچی، پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ

کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مشتعل مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے علاقائی دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کردیا۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دفتر پر توڑ پھوڑ کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام افراد پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.