جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

بلوچستان، خضدار میں 3.5 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کی رات 10 بجکر 45 منٹ پر ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.5 اور گہرائی 40 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز خضدار سے 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.