جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کیوں آئے؟ شاہین نے بتادیا

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں جلدی بیٹنگ کے لیے آنے کی وجہ بتادی۔

پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے دوران شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ پر جانے کا مقصد یہ تھا کہ ہر گیند کے حساب سے بیٹنگ کروں۔

شاہین آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی جبکہ گراؤنڈ میں سپورٹ کرنے پر تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی، سکندر رضا اور راشد خان نے عمدہ بیٹنگ کی۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 18ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ہاری بازی جیت لی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے ہرادیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.