جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

اسلام آباد، عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی

اسلام آباد میں عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق عدالتوں کے احاطے میں وکلاء، صحافیوں اور مقدمات سے متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی احکامات دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شہری کسی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع 15 پر کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.