جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

کراچی، ضلع شرقی UC-6 پر ری کاؤنٹنگ، پی پی پینل کامیاب

کراچی کے ضلع شرقی یو سی 6 صفورا ٹاؤن کی سیٹ پر ری کاؤنٹنگ میں پی پی کے چیئرمین احمد خان، وائس چیئرمین عبدالحق کا پینل کامیاب قرار دے دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے پینل نے 2096 ووٹس حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف جماعت اسلامی کا پینل 1843 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہا۔

ریٹرننگ آفیسر نے ری کاؤنٹنگ کے بعد فارم 14 جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے اس نشست پر الیکشن کمیشن سے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.