منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

کوئٹہ میں آج اور کل بارش کا امکان

بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہوگئیں، محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو کوئٹہ سمیت صوبے کے گیارہ اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں پیر کی شب سے بلوچستان میں داخل ہوگئی ہیں جو منگل کو بلوچستان اور یکم مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی۔

بلوچستان کے گیارہ اضلاع، کوئٹہ، ژوب، خضدار، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن اور پشین میں منگل اور بدھ کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.