جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ ٹوٹنا نیک شگون نہیں، وسیم سجاد

سابق چیئرمین سینیٹ ماہر قانون وسیم سجاد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے 9 رکنی بینچ کا ٹوٹنا نیک شگون نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سابق چیئرمین سینیٹ ماہر قانون وسیم سجاد، صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نوید حیات اور لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق احمد خان شریک ہوئے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم سجاد نے کہا کہ  5 رکنی بینچ کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ سیاسی لحاظ سے متنازع ہوگا۔

صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نوید حیات نے کہا کہ بینچ ٹوٹنے کے بعد جو بھی فیصلہ آئے گا وہ سیاسی لحاظ سے خطرناک فیصلہ ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق احمد خان نے کہا کہ 9 رکنی بینچ پر اعتراض سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا تھا۔

اشتیاق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ 5 رکنی بینچ کے فیصلے پر بھی سیاسی جماعتیں اعتراض کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.