منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد ناقابل قبول ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے عدالت کے باہر صحافیوں سے پولیس کی بدسلوکی کی مذمت کی اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ سے واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامے پر ایکشن ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی اور پولیس کا صحافیوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے، جس پر ان سے معذرت کرتی ہوں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اس معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ سے معاملے پر بات کی ہے اور درخواست کی ہے کہ صحافیوں سے واقعے پر معذرت کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کارروائی کریں کہ پولیس تماشائی کیوں بنی رہی؟ حملہ آوروں کے ہاتھ روکنے کے بجائے میڈیا کو نشانہ بنانے والوں کا تعین کیا جائے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں جھوٹ ،سچ کا فرق سمجھنا ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ گیٹ توڑیں پی ٹی آئی کے فسادی اور ڈنڈے کھائیں بےگناہ صحافی، یہ نہیں چلے گا، صحافیوں پر تشدد قابل افسوس اور ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی سخت اور مشکل حالات میں عوام کو آگاہ کرنے کےلیے قابل قدر کام کرتے ہیں، ان کا احترا کرنا اور فرائض کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.